کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں دو دن مسلسل بارش کے بعد احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ پر گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے اور ٹرمینل پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔