اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ترکیہ اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کئی یورپی ملکوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔