• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی صورتحال حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ،کوئٹہ بار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ وڈھ میں حالیہ کشیدگی بلوچستان میں سیاسی جمہوری عمل کے خلاف ایک سازش ہے۔ حقیقی سیاسی قوتوں کو وڈھ کے مسئلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ وڈھ میں حالیہ کشیدگی کوئی قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ بلوچستان میں سیاسی عمل کو روکنے کی ایک منظم سازش ہے اور اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے تمام حقیقی سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور وہ حقیقی سیاسی قوتیں جن کا تعلق عوام سے ہے جو وطن اور یہاں کے عوام سے محبت سے رکھتے ہیں ان کو مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہاہےکہ ایک بار پھر منظم سازش کے ذریعے بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہرنائی زیارت اور ژوب کے واقعات کے بعد خضدار کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی سطح پر اربوں روپے کے فنڈز سیکورٹی اداروں کیلئے امن و امان کے قیام کے نام پر رکھے جاتے ہیں لیکن بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ جوکہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ کوئی قبائلی مسئلہ ہے تو وہ غلط ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کل پھر تمام سیاسی جماعتوں کے لیے بلوچستان میں سیاست کرنا مشکل ہوگا۔گوادر سے ژوب تک بلوچستان کے تمام حقیقی سیاسی قوتوں، وکلا برادری سول سوسائٹی اور شعوری یافتہ طبقے کو مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید