لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پیپلز پارٹی لاہور کی انفارمیشن سیکرٹری فائزہ ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے تقرر پر افواہ ساز فیکٹریاں چلانے والے ملک و قوم یا جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کر رہے،ایسےعناصر کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رھے ہیں ں فائزہ ملک نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں باہمی افہام و تفہیم سے یہ مسئلہ بھی حل کر لینگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت معاشی استحکام کیلیے تمام قوتوں سے مل بیٹھنے کو تیار ہے۔