• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ شہری دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

لاہور (نمائندہ جنگ)دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بہتاہوا ایک بھارتی بزرگ شہری پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی شہری بولنے اورسننے کی صلاحیت سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا نام اور علاقہ بتانے سے قاصر ہے۔ذرائع کے مطابق منگل کے روز پاکستان رینجرز پنجاب نے قصور میں پولیس کے ذریعے ایک بزرگ کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا، جس کے بارے بتایا گیا کہ وہ دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا انڈیا سے پاکستان پہنچا ہے۔مذکورہ شخص کے ہاتھ کی پشت پر ہندی زبان میں اس کا نام لکھا ہوا ہے جسے واضح طور پر پڑھا نہیں جاسکتا۔ اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ ہندو ہے اور ہنومان جی کا پجاری ہے اور کافی دور سے دریا میں بہتا ہوا ادھر آگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید