لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے ضمانت حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کردی، پرویز الہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سیاسی بنیادوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، عدالت لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا حکم کالعدم قرار دے۔،درخواست میں نیب ،پنجاب حکومت ،اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے جعلی مقدمات میں بار بار گرفتار کیا گیا۔