• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا پرویز اور مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور ( این این آئی)نیب نے صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نے پرویز الٰہی ، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الٰہی کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا، پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورومونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید