• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکاؤنٹ اسٹور چین بی اینڈ ایم برطانیہ میں نئی شاخیں کھولے گا

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں عوام کی مہنگائی اور مشکلات کے پیش نظر ڈسکاؤنٹ اسٹور چین بی اینڈ ایم ملک میں9نئی شاخیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بعض برانچوں کو بڑے احاطوں میں منتقل کیا جائے گا اور دوبارہ لانچ کیا جائے گا۔ ریڈنگ اسٹور بڑے اسٹور میں منتقل ہو جائے گا۔ اروائن اور ساؤتھ پورٹ جیسے قصبوں کو بھی نئے اسٹور ملیں گے۔ اروائن سکاٹ لینڈ 12اگست ،ساؤتھ پورٹ 16 اگست،ایسٹ بورن 14ستمبر،اسٹاکٹن 14ستمبر، نیو بری کے اسٹورز 7اکتوبر سےدوبارہ شروع ہوں گے جب کہ ریڈنگ 28اگست ،گلاسگو26اگست ،سوئچ جزیرہ لیورپول 9ستمبر اورگیٹس ہیڈ کا اسٹور 28اکتوبر کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ پاؤنڈ لینڈ بھی آنے والے ہفتوں میں 15 نئے اسٹورز کھولے گا کیونکہ خوردہ فروش ملک بھر میں توسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ماکس ٹی بھی توسیع پر غور کر رہا ہے امید کی جارہی ہے نئے کاروبار کھلنے سے روزگارکے مواقع پید اہوں گے۔
یورپ سے سے مزید