• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: 500 سالہ نو ڈھالہ تعزیہ جلوس اپنے راستے پر رواں دواں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے روہڑی میں 500 سالہ تاریخی کربلائے معلیٰ کا 9 محرم کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس دوسرے مرحلے میں منڈو کھبڑ سے برآمد ہو گیا۔

جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا میدان روہڑی پہنچے گا۔

کربلائے معلیٰ کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس پہلے مرحلے میں شمع گل ہونے کے ساتھ امام بارگاہ شاہِ عراق سے برآمد ہوا تھا۔

جلوس روہڑی شہر کی تنگ و تاریخی گلیوں سے ہوتا ہوا اپنے مقرر کردہ روایتی راستے سے منڈو کھبڑ پہنچا تھا۔

منڈو کھبڑ کے مقام پر نمازِ ظہرین تک ضریحِ اقدس نو ڈھالہ تعزیے کی زیارت کا سلسلہ جاری رہا۔

نمازِ ظہرین کے بعد جلوس دوسرے مرحلے میں دوسری منزل کے لیے برآمد ہوا ہے۔

تاریخی نو ڈھالہ تعزیہ جلوس شام 6 بجے تک میدانِ کربلا پہنچ کر دوسرا پڑاؤ کرے گا۔

میدانِ کربلا میں 10 محرم کو نمازِ ظہرین تک ضریحِ اقدس نو ڈھالہ تعزیہ کی زیارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

10 محرم کو نمازِ ظہرین کے بعد جلوس آخری منزل شہداء قبرستان کے لیے روانہ ہو گا۔

خاص رپورٹ سے مزید