اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کیلئےحکومت پنجاب نے مؤثر اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 کا نفاذ کردیا گیا جس کے تحت سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط ہوگی اور ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ سٹہ بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔ سٹہ بازی کی سزا 3 سال قید بامشقت ہوگی ۔کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا گیا ہے ۔مذکورہ آرڈر کا پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔