• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں گلی محلوں میں بدستور تجاوزات قائم ، پتھارے داروں کاقبضہ بھی برقرار شہر میں بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق وسطی و نواحی علاقوں کی اہم شاہراہوں گلی محلوں جس میں قابل ذکر شارعاقبال، مسجد روڈ، فاطمہ جناح روڈ، پٹیل روڈ، آرچر روڈ،پرنس روڈ،شاوکشاروڈ،گوردت سنگھ روڈ، میکانگی روڈ، آرٹ سکول روڈ، کواری روڈ، سرکی روڈ،جناح روڈ، کاسی روڈ، عین الدین اسٹریٹ،فیض محمد روڈ، ڈبل روڈ اورگردونواح کی مین سڑکوں کے اطراف اور بیچ میں ریڑھی بانوں شورومز مالکان دکانداروں، پتھیارے داروں نے قبضہ کررکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر غیر قانونی پارکنگ نے پوری کررکھی ہے جس کی وجہ سے دن بھر شہر میں ٹریفک جام رہتا ہے اور لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے ،شہر بھر میں ریڑھی بانوں موٹرسائیکل شورومز مالکان دکانداروں پتھیارے داروں کا قبضہ ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے وسطی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن اس کا نوٹس نہیں لیا جارہا ۔
کوئٹہ سے مزید