پٹنہ(این این آئی)بھارت میں بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے 2مسلمان نوجوان جاں بحق ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر کٹیہار میں پیش آیا جہاں بجلی کی عدم دستیابی پر عوام کی جانب سے مظاہرہ کیا جارہا تھا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر فائرنگ کردی جس سے 2مسلمان نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 5زخمی بھی ہوئے۔ پولیس گردی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کٹیہار پولیس نے واقعے کی ذمہ داری مظاہرین پر ڈال دی اور کہا کہ مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔جاں بحق ہونے ہونے والوں میں34سالہ خورشید عالم اور 22سالہ سونو شاہ شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں کے سینے اور سر میں گولیاں لگی ہیں۔