وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ )ایل او سی فاؤنڈیشن کے چیئرمین آینڈ کونسلر سردار شفیق خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔ انہوں نے نمائندہ جنگ بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ہم نے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے تعارف مغل کا کیس انٹر نیشنل کورٹ آف کریمنل میں بھارتی حکومت کے خلاف دائر کر دیاہے ۔ سردار شفیق نے کہا 19مئی 2023کو تحصیل نکیال کے لنجوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی حدود میں نوجوان تعارف مغل مال مویشیوں کو چرا رہا تھا کہ بھارتی فوج نے بلا جواز گولی مار کر شہید کردیا تھااور اس کی لاش اٹھا کر لے گئے، ابھی تک بھارتی فوج نے اسکی لاش ورثا کو واپس نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کےمیت کی واپسی کے لیے 26مئی کو ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی سے ہماری ٹیم ڈاکٹر سردار نصرا اللہ ، سردار امجد علی اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی تاہم کوئی مدد نہیں ملی ،پھر کشمیر پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ ڈیبی ابراھم کے سامنے شہید تعارف مغل کا کیس سامنے پیش کیاتو انہوں نے یقین دھانی کرائی ٔمگر تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ۔ کونسلر سردار شفیق خان نے کہا کہ ہم نے مسئلے کی قانونی شکل دینے کے لیے انسانی حقوق کے چارٹرڈ کے تحت تعارف مغل کیس کو انٹر نیشنل کورٹ آف کریمنل دائر کر دیا ہے۔ 19مئی کو نکیال سیکٹر کے گاوں لنجوٹ میں رونما ہونے والے المناک واقعہ کہ جس میں بھارتی فوج نے تعارف مغل کو شہید کر دیا تھا اور اسکی لاش اٹھا کر لے گئے تھے۔ تعارف مغل کی میت واپسی اور متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سول سوسائٹی متحرک ہوئی ۔ 25 مئی کو لایق علی خان خان پٹیشن لیکر ہاوس آف کامن برطانیہ میں گئے،جہاں ایم پی،ڈیبی ابراہیم کیساتھ تعارف مغل کیس ڈسکس کیااور تفصیلات فراہم کیں۔ 27مئی کو سردار شفیق احمد خان نے صدائے چنار میں تفصیلی خبر میں تعارف مغل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے میت واپسی کا مطالبہ کیا۔