ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ یوم عاشور پر انتظامیہ،سیاسی قیادت اور امن کمیٹی سمیت مذہبی عمائدین کے عزم اور اقدامات کی بدولت امن و امان کی مثالی صورتحال رہی ،شہر اولیاءکے باسیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ امن کے داعی ہیں اور کسی شرپسندی کی حمایت نہیں کرتے،انہوں نے انتظامیہ ، پولیس، اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرام الحرام پر مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور فول پروف انتظامات پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ میں امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کمشنر نے چوک حرم گیٹ پر انتظامیہ کے ہمراہ مرکزی جلوسوں کا بھی معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔