• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5اگست یوم سیاہ،بھارت کیخلاف یورپ بھر میں احتجاج کا اعلان

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے آن لائن اجلاس میں 5اگست کو یوم سیاہ منانے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں اور مارچ کیے جائیں گے یورپ کے مختلف ممالک میں ہونے والے والے پروگراموں کی رپورٹ پیش کی گئی، دنیا کو مودی کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا جائیگا، بھارت خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے ، بھارت کسی معاہدے کی پابندی نہیں کرتااور اپنے وعدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے اور جدوجہد آزادی جارہی رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے بے تہاشہ مظالم کے باوجود اپنے موقف اور حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ اجلاس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے ساری حریت قیاد ت کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں میڈیا پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، یٰسین ملک کی سزا کو سزائے موت میں بدلنے کے لیے بھارت غیر قانونی حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، کشمیر کی قانونی حثیت اورمسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے جو اقدامات کر رہا ہے ،غیر کشمیری باشندوں کو مقبوضہ میں آباد کرنے کشمیریوں کی سرکاری ملازمتوں سے نکال کر انتہا پسند ہندوں کو جس طرح تعینات کیا جارہا ہے یہ خطرناک معاملہ ہے ،خطے کے امن کے لیے مودی کے منصوبے انتہائی خطرناک ہیں ۔ تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے کہا کہ 5 اگست کا دن بھارت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کے ہاتھ نہ روکے گئے تو اس سے حالات مذید خراب ہونگے اور اس کا ذمہ دار بھارت ہوگا ،اقوام متحدہ کو مداخلت کر کے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دینی چاہئیے۔ اجلاس سے تحریک کشمیر یورپ کے سنئیر نائب صدر محمود شریف، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، تحریک کشمیر اٹلی کے صدر چوہدری بابر وڑائچ، تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سکریٹری چوہدری رفاقت علی، ڈنمارک کے سرپرست اعلیٰ میاں منیر حسین، نائب صدر شہزاد بٹ اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا اور 5 اگست کے حوالے سے بھرپور احتجاج کی حمایت کی۔
یورپ سے سے مزید