• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ کی متنازعہ فلم 'باربی کا فل بورڈ ریویو آج لاہور میں ہوگا،صوبائی وزیر اطلاعات

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ ہالی وڈ کی متنازعہ فلم ʼباربیʼ کا فل بورڈ ریویو منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔فل بورڈ ریویو میں چیئرمین توقیر ناصر سمیت سینسر بورڈ پنجاب کے تمام 12 اراکین موجود ہوں گے۔جو فلم کا مکمل جائزہ لیکر اس کو ریلیز کرنے کی اجازت بارے فیصلہ کرینگے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ فلم ʼباربیʼ کو قابل اعتراض مواد کی وجہ سے پنجاب میں نمائش سے روک دیا گیا تھا۔
لاہور سے مزید