ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر عامر خٹک نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں سرویلنس کو بہتر بنائیں۔ پرائس لسٹ واضح آویزاں کرکے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کروایا جائے۔ محکمہ زراعت جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کرے۔