ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سیشن عدالت سے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے محمد ساجد کو متاثرہ فریق سے صلح ہونے پر بری کردیا ہے۔سیشن عدالت نے ملزم کو عمر قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرما نے کی سزا سنائی تھی۔ دوران سماعت فریقین میں صلح ہونے کی بنا پر عدالت نے اسے بری کر دیا۔