ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیر اہتمام ممبر پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری ایڈووکیٹ کی یاد میں تعزیتی اجلاس سےممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،صدر بارجاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد،پروفیسر عامر بخاری،ممتاز نور ٹانگرہ،ممبران پنجاب بار کونسل داؤد وینس،چوہدری شفقت علی،شیخ تنویر احمد، پروفیسر محمد شاہد،عزیز خان،سید علی عباس بخاری، ندیم کانجو، عارف شاہ،رانا شاہد،سید شہروز اور غلام نبی طاہر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سید جعفر طیار بخاری کا انتقال بار اور وکلاء کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔