• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینوپاز اینڈ ایچ آر ٹی:نیویگیٹنگ دی چینج کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض نسواں و ولادت کے زیر اہتمام "مینوپاز اینڈ ایچ آر ٹی: نیویگیٹنگ دی چینج" کے عنوان سے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے سیمینار کی صدارت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشد راؤ اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل نے مینوپاز کی علامت اور ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے جدید ترین طریقہ علاج پر جامع لیکچرز دیے۔ سیمینار میں معزز مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ علی، پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ مظہر اور پروفیسر ڈاکٹر عارف صدیق شامل تھے۔ پروفیسر سمیع اختر اور پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "خواتین کی صحت کے اس اہم پہلو پر آگاہی پیدا کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ملتان سے مزید