ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایل ایف کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی دھمکی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے سید علی حیدر گیلانی،شیخ غیاث الحق، بیرسٹر فیض رسول لابر، جاوید علی ڈوگر،ملک عدنان احمد،صفدر سرسانہ،رانا جاوید اختر،فیروزہ فیض،عارف شاہ،سید حسنین شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا آبی جارحیت ہے اور جنگ کی دھمکی کے برابر ہے بلاول بھٹو کے بیان دریائے سندھ ہمارا ہے مودی سن لے یا تو ہمارا پانی بہتا رہے گا نہیں تو ان کا خون بہے گا بلاول بھٹو کا بیانیہ پوری پاکستانی قوم کا بیانیہ ہے آخر میں بھارت کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔