• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی پیشے میں دیانت، خدمتِ خلق اور ایمانداری بہت اہم ہے،طبی ماہرین

ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) جنو بی پنجاب کا پہلا سالانہ صوبائی کنونشن الخدمت ہسپتال ملتان میں منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر سے 350سے زائد ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ کنونشن کا مقصد طبی میدان میں اسلامی اقدار کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اور جدید سائنسی رجحانات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ صدارت پروفیسر عبد الصمد نے کی اُنھوں نے اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤکے موضوع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا طبی پیشے میں دیانت، خدمتِ خلق اور ایمانداری کی اہمیت اہم ہے ایک معالج نہ صرف جسمانی علاج کرتا ہے بلکہ مریض کے اعتماد اور دل کو بھی سنبھالتا ہےسابق وائس چانسلر قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ہارون خورشید پاشا نے کہا شعبہ طب اور اخلاقیات پیشہ ورانہ زندگی میں اسلامی اقدار کی مکمل پیروی ہی ایک کامیاب اور بامقصد طبی کیریئر کی بنیاد ہے۔پروفیسر تنویر زبیری نے ʼʼImaging Technology as Diagnostic Toolʼʼ پر روشنی ڈالی۔ایسوسی ایٹ پروفیسر عاطر فیا ض شاہین نے ʼʼBasic Life Skillsʼʼ سکھا ئیں ، جبکہ پروفیسر شاہد راؤ نے زچہ بچہ میں شرح اموات میں کمیʼکے طریقے بیان کیے۔ کنونشن کے دوران پیما جنوبی پنجاب کی سال 2025تا2027کی نئی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔کنونشن میں پروفیسر رانا الطاف احمد، پروفیسر سید خالد عثمان، ڈاکٹر عرفا ن پراچہ، ملک، پروفیسر راشد قمر راؤ، پروفیسر طارق عباس، ڈاکٹر ولی محمد مجاہد، ڈاکٹر احمد خلیل خان، ڈاکٹر خالد عثمان، ڈاکٹر واجد برکی، ڈاکٹر سرور چوہدری، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی سمیت ملک بھر سے معروف طبی ماہرین شریک ہوئے۔
ملتان سے مزید