ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک افیسر سردارموارہن خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے ٹمبر مارکیٹ میں روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی سرکل قذافی محمد قذافی، ٹمبر مارکیٹ انتظامیہ اور سہیل احمد انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ پروگرام میں شرکا کو روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں بتایا گیا اور اوورلوڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا آخر میں روڈ سیفٹی آگاہی واک بھی کی گئی۔