ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے آفس اور تھانہ شاہ رکن عالم و نیوملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہریوں میں آنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے سی پی او کو اپنے مسائل سنائے اور سی پی او نے سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایت جاری کر دی۔