• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو پھانسی کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنا دی، گزشتہ روز دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عون کو پھانسی کی سزا سنائی گئی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو 05لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کریں گا عدم ادائیگی پر مزید 06ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ مجرم نے سال 2022 میں تھانہ دولت گیٹ کے علاقے محلہ ساون شاہ میں محمد عرفان کو ناحق قتل کیا تھا۔
ملتان سے مزید