ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے چار ڈاکو سیف اللہ کے گھر گھس کر اسلحہ کی نوک پر ڈیڑھ لاکھ روپے سمیت دو موٹرسائیکلیں چار موبائلزفونز لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ندیم سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے تھانہ کوتوالی کے علاقے ماجد اور کامران سے موبائل چھین لیے جبکہ عاصم مہران نوید نواز، تحسین عالیہ ،محمد مزمل ، راول شہزاد ،سہیل ظفر ،منیر احمد کی نقدی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔