ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرنے اور مستقل نادہندگان کے ناموں سے نصب دیگر کیٹگریز کے کنکشنز بھی فوری طورپر چیک کرکے منقطع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور سکیننگ میٹرز نصب کرکے بجلی چوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیاجائے۔ ڈی جی خان سرکل کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات کو کم کیا جائے۔