ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن ملتان کے صوبائی حلقہ221کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بہاولپور بائی پاس چوک پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ 221کے صدر رانا عبدالغفار طالب نے کی،ریلی کے موقع پر مظاہرین نے بھار ت کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ ریلی میں رانا محمد سلطان،ایم رفیق چوہان،رانا گلزار احمد،رانا منظور،ابوبکر غفار طالب،رانا محمد گلزار، رانا محمد شبیر،کاشف علی،عدنان شاکر، رانا مبین،رانا پرویز ،قاری تصور ودیگر نے شرکت کی ۔