ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد شعبہ الیکٹریکل کے لیکچرر اور مفرور سکالر پی ایچ ڈی محمد ذوالفقار علی کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، لیکچرر الیکٹریکل انجینئرنگ محمد ذوالفقار علی کو ہائرایجوکیشن کے فنڈڈ سکالر شپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کےلئے سکالر شپ دیاگیاا وران کو بیرون ملک اپنی ڈگری مکمل کرنے کےلئے پوری تنخواہ کے ساتھ چھٹی بھی دی گئی انہوں نے 48 ماہ میں ڈگری مکمل کرکے وطن واپس آنا تھا مگرانہوں نے اس حوالے سے ہونے و الے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔