لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب و سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم کا کامیاب دورہ پاکستان موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر چین کے اعتماد کا مظہر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے مسلم لیگ ن ن ملک اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی، سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ چینی نائب وزیر اعظم کا اپنی تقریر میں یہ کہنا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے اس بات کا برملا اعتراف ہے کہ گوادر سے خیبر اور کراچی تک قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے دور سے شروع ہونے والے سی پیک کے اربوں ڈالر کے منصوبے مکمل کرنے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی ۔