ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان صدر ملتان خالد محمود قریشی،جنرل سیکرٹری ملتان مرزانعیم بیگ، چیئرمین ملتان کاشف رفیق، وائس چیئرمین شیخ الطاف حسین، نائب صدر ملتان ندیم شیخ، جوائنٹ سیکرٹری ملتان یعقوب راجپوت نے کہا ہے کہ واسا ملتان کالی بھیڑوں کی آ ماجگاہ بن چکا ہے جو غریب شہریوں کو نہ واٹر سپلائی مہیا کررہے ہیں اور نہ ہی سیوریج نظام کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے آدھے سے زیادہ شہر سیوریج لائنوں کی خرابی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہے ۔