ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ نون کے صوبائی حلقہ 220 کے صدر رانا عبدالغفار طالب سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا، اس موقع پر مخدوم زاہد بہار ہاشمی بھی موجود تھے۔