بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے وینگ ہوبن کو روایتی اور جوہری میزائلوں کی فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ وینگ ہوبن بحریہ کے سابق ڈپٹی کمانڈر ہیں جنہیں پی ایل اے راکٹ فورس کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق راکٹ فورس کے سیاسی کمشنر شو شیشینگ ہوں گے دونوں عہدے داران جنرل رینک کے ہوں گے۔