• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نام نہاد جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے، شفیق تبسم

بارسلونا (پ ر)بھارت کے 6اگست 2019کو غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرنے کیلئے تحریک کشمیر یورپ اسپین کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر 6اگست کو پلاسہ کاتالونیا بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تحریک کشمیر یورپ اسپین کے صدر محمد شفیق تبسم اور جنرل سیکرٹری عثمان ادریس نے کہا کہ بھارت ظالم اورانسانیت کا دشمن قاتل ملک ہے جو نام نہاد جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے، بھارت بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مودی سرکار کے نا پاک عزائم اور منصوبوں کو نہ روکا گیا تو نتائج کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر ہوگی۔محمد شفیق تبسم اور عثمان ادریس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ6 اگست کے مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے رہنما شرکت کریں گے۔ مظاہرے کی تیاریاں مکمل ہیں، بھارت کا گھناونا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔
یورپ سے سے مزید