• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک انتظامی معاملات سنبھالنے کی جنگ طویل ہونے کے امکانات

کراچی(این این آئی)کے الیکٹرک انتظامی معاملات سنبھالنے کی جنگ طویل ہونے کے امکانات دکھائی دینے لگے ہیں اور کے الیکٹرک کے نئے مالک کے دعویدار اور موجودہ کمپنی مالک کے درمیان ملکیت کے لیے اختلافات سامنے آگئے جبکہ عدالتی جنگ سندھ ہائی کورٹ،کیمن آ ئی لینڈ سے نکل کر برطانیہ تک پہنچنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا پاک کی جانب سے کے الیکٹرک انتظامی امور سنبھالنے کا اعلان کے بعد الجما ععہ اور کویتی گروپ نے بھی سخت موقف اختیار کرلیاہے۔

چیف انویسٹمنٹ آفسیر الجماععہ شان عباس اشعری کا موقف ہے ک شہریار چشتی کے الیکٹرک کا منجمنٹ کنٹرول نہیں سنبھال سکتے کیونکہ ایشیا پاک کی جانب سے ملکیت کے دعوے کا معاملہ زیر سماعت ہے اور ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اور ہر طرح کی قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید