• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم رشی سوناک نے 2030 تک پیٹرول اور ڈیزل کارز پر پابندی لگانے کے وعدے کا اعادہ کردیا

لندن (پی اے) وزیراعظم رشی سوناک نے گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر 2030تک پیٹرول اور ڈیزل کارز پر پابندی لگانے کے وعدے کا اعادہ کردیا۔ 40سے زیادہ کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط میں یہ تاریخ آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن رشی سوناک نے کہا کہ وہ آلودگی کے اخراج کو بالکل ختم کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔ وزیراعظم کے اس وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے انرجی سے متعلق وزیر نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے وعدے پر قائم ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو الیکٹرک اور ہائبرڈ کارز خریدنے کے قابل بنایا جاسکے۔ انھوں نے یہ وعدہ نارتھ سی اسکاٹ لینڈ میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے کم از کم 100نئے لائسنس دینے اور کاربن کو جذب کرنے کی اسکیم کے اعلان کے موقع پر کیا۔ بی بی سی کے پروگرام میں باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے 2030تک آلودگی کے اخراج کو بالکل ختم کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ وعدہ نئی کاروں کے بارے میں ہے، موجودہ کاروں کے بارے میں نہیں ہے اور یہ حکومت کی دیرینہ پالیسی ہے اور یہ حکومت کی پالیسی رہے گی، میں نے آلودگی ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور میں اس وعد ے پر قائم ہوں۔ مسٹرBowie نے آئی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم پیٹرول اور ڈیزل کارز کو مرحلہ وار ختم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں تاہم اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ 2030کے بعد کوئی پیٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی کار نہیں چلا سکے گا لیکن پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی، ہمارا مقصد 2030 میں اس پابندی کا آغاز کرنا ہے۔دوسری جانب ٹوری پارٹی کے سابق قائد ایان ڈنکن اسمتھ نے کہا ہے کہ اگر 2030 کی تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو ہمیں چین پر زیادہ انحصار کرنا پڑے گا کیونکہ چین بجلی سے چلنے والی کاروں کا سیلاب لانے کیلئے تیار بیٹھا ہے۔ چین کی کار بیٹری تیار کرنے والی کمپنیاں پورے یورپ میں تیار ہونے والی بیٹریوں کے مقابلے میں بہت زیادہ بیٹریاں تیار کررہی ہیں اور چین ہماری مارکیٹ میں انھیں ڈمپ کردے گا یعنی ان کا ڈھیر لگا دے گا۔ لہٰذا ہمیں اس تاریخ پر نظر ثانی کرنی چاہئے، یورپی ملکوں نے بھی 2035 کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آکسبرج اور Ruislip کے انتخابات میں ٹوری کی مقبولیت میں کمی کا اندازہ ہوجانے کے بعد اب ٹوری ارکان لندن میں الٹرا لو امیشن زون کی توسیع کے بارے میں بھی عوام کی تشویش پر توجہ دینے پر مجبور ہیں اور انھوں نے وزیراعظم رشی سوناک سے مطالبہ کیا ہے کہ آلودگی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنے ہدف پر نظر ثانی کریں۔ کنزرویٹو پارٹی کو کار مالکان کا حامی ظاہر کرنے کی کوشش کے حوالے سے وزیراعظم رشی سوناک نے کم ٹریفک والے گردونواح کے علاقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں سنڈے ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے یہ کہہ کر اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو کم ٹریفک والے نواحی علاقوں سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے، اس طرح کے پلان کے تحت لوکل کونسلیں قصبوں اور سٹی سینٹرز میں ٹریفک کو محدود کرنے کی کوشش کریں گی۔ جب مسٹر بووی سے سوال کیا گیاکہ کیا وہ وزیر توانائی کے حامی ہیں تو مسٹر بووی نے کہا کہ جو پالیسیاں متعلقہ اور جن سے پیدل چلنے کا بہتر تحفظ ہوسکتا ہے، میں ان پالیسیوں کا حامی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس کام میں مرکزی حکومت کے ملوث ہونے کی کوئی ضرورت اور گنجائش نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب مقامی طورپر 20 میل فی گھنٹہ کم آلودگی کے زون کے قیام کی مقامی طورپر مخالفت کی جارہی ہے تو حکومت کو اس پر غور کرنا چاہئے اور لوکل کمیونٹیز کو سپورٹ کرنا چاہئے۔

یورپ سے سے مزید