اسلام آبا د ( آن لائن ) رجسٹرار سپریم کورٹ نے 250 روپے کورٹ فیس ادا نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراض میں کہاگیا ہے کہ درخواست کے ساتھ اتھارٹی لیٹر منسلک نہیں کیا گیا، درخواست کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات لف نہیں کی گئیں، درخواست میں مبہم زبان کا استعمال کیا گیا ہے،درخواست میں لگائے گئے کئی صفحات پڑھنے کے قابل نہیں، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار جیل میں ہے یا اپنی سزا مکمل کر چکا ہے،درخواست میں متعدد غلطیاں موجود ہیں، درخواست 14روز میں اعتراضات دور کر کے دوبارہ دائر کی جا سکتی ہے۔