• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن ٹائی سن فیوری کے کزن کے قاتل کو عمرقید

لندن (پی اے) ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن ٹائی سن فیوری کے کزن کو ایک بار کے باہر جھگڑے کے دوران چاقو سے قتل کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا دیدی گئی۔ 22سالہ لائم اوپرے نے 31سالہ رکوبرٹن پر گردن پر حملے کے لئے سات انچ کے بلیڈ والا لاک نائف استعمال کیا جس سے اس کی بڑی شریان کٹ گئی اور بھاری مقدار میں خون ضائع ہوگیا۔ سوئنٹن سالفورڈ گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مجرم کو گزشتہ ماہ مانچسٹر کرائون کورٹ میں جیوری نے تین ہفتے کے ٹرائل کے بعد مجرم قرار دیا اور جمعہ کو بتایا گیا کہ اسے پیرول سے قبل کم از کم 28سال سزا بھگتنی ہوگی اسے قتل سے پہلے ہی ایک چاقو لہرانے پر سزا کاسامنا تھا۔ رکوبرٹن کے قتل نے اسکے چیمپئن کزن کو چاقو کے جرائم کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی اپیل پوسٹ کرنے پر مجبور کر دیا اور اس نے کہا کہ اس جرائم کو روکنے کی ضرورت ہے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ زندگی بہت قیمتی ہے اور فوراً جا سکتی ہےاس لئے ہر عمر سے لطف اٹھائو۔ رکوپرے خدا تمہیں اچھی جگہ دے تم سے جلد ملاقات ہوگی۔ اوپرےکو 17سال کی عمر میں ہاروی ریلی کو چاقو سے دانستہ زخمی کرنے کا مجرم پایا گیا تھا اور اب وہ 18 سال کا ہے ۔ پولیس نے ریلی کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں چل بسا وہ ایک بچے کا باپ تھا ۔ اوپرے جھگڑے والی شام بار میں داخل نہ ہونے کی اجازت پانے والوں میں سے ایک تھا دوسرے بار کے فرنٹ ڈور پر بھی اسے داخلہ نہیں دیا گیا۔ فرنٹ ڈور کے سٹاف اور گواہوں کے مطابق مجرم بہت طیش میں تھا اور دوسروں کے لئے مشکل بنا ہوا تھا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق اوپرے کے دوست ملاچی ہوہیٹ برائون کو برٹن کے کزن نے چاسیا برٹن نے مکہ مارا۔ اس کے بعد اوپرے نے رکوبرٹن کی گردن پر چاقو سے وار کیا لوگ برٹن کی مدد کو آگے بڑھے جو سانس لینے کی کوشش کر رہا تھا اور پھر وہ فرش پر گر گیا اسے کارڈئیک اریسٹ ہوگیا اور وہ ہسپتال میں مردہ قرار دیدیا گیا اس کی گردن پر 2 سینٹی میٹر کا زخم پایا گیا جو 6 سینٹی میٹر گہرا تھا جس نے اس کی گردن کی شریان کو تقسیم کر دیا تھا۔ ریلی کو 14 سینٹی میٹر کا زخم آیا تھا ۔ مجرم کے خون میں کینیز، کوکین اور کٹیا مائن پائےگئے۔ گرفتاری کے وقت بھی اس کے پاس سے کوکین کے پیکٹ پائے گئے تھے۔ اسے واقعہ کے فوری بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ مائیکل بریڈی کے سی پروسکیوٹنگ نے جیوری کو بتایا کہ شراب پی کر چاقو سے مسلح ہوکرگڑبڑ کرنا اسکا معیار کا رویہ ہے۔ اوپرے نے جیوری کو بتایا کہ وہ پرتشدد شخص نہیں اور چاقو اپنے دفاع کے لئے رکھا تھا۔ اس نے سرعام چاقو اور کوکین رکھنے کا اعتراف کیا۔

یورپ سے سے مزید