• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ لاہور کااجلاس،وارڈ کی سطح پرکارڈ جاری کرنیکافیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں میں ہوا،اجلاس میں رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ سمیت دیگربھی موجود تھے، اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اورپارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے، فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد اب وارڈ کی سطح پر پارٹی کی طرف سے کارڈ جاری کئے جائیں گے۔، اجلاس میں اب شماریات کی طرف بھی جانے کا فیصلہ ہے ، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی ، ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار بھی پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ۔