• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ ‘رواں ماہ 42اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے رواں ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قمار بازی کے18مقدمات درج کیے، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 9مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ منشیات فروشی کے خلاف چلائی گئی مہم کے نتیجہ میں 8مقدمات کا اندراج کرکے شراب،ہیروئن ، چرس برآمد کی ، اسی طرح تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالہ سے چلائی گئی مہم میں 42اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ ارشد رند کے مطابق 44کاروائیاں کیں ، اسی طر ح انسپکٹر عمران نواز بروہی کے قاتلوں کی گرفتاری بھی کوٹ چھٹہ پولیس کی بروقت کاروائی کے نتیجہ میں ممکن ہوئی ۔
تازہ ترین