نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتِ حال کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے این سی او سی نےالرٹ میں کہا کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق شدید بارشوں سے شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق عوام اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں، نشیبی و خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں۔
اعلامیے کے ذریعے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق شہری ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سےگزرنے سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کے لیے ضروری مشینری تیار رکھیں۔