• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: سید گئی چیک پوسٹ، گاڑی سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنوں میں سیدگئی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے آنے والی لکڑیوں سے بھری گاڑی میں دھماکا خیز مواد چھپایا گیا تھا۔ 

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد میں بارود سے بھرےڈرم اور دیگر مواد موجود تھا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وارننگ اور فائر کرنے پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بم ڈسبوزل ٹیموں نے بڑے پیمانے پر موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

قومی خبریں سے مزید