ویانا (اکرم باجوہ) پی ٹی آئی سالزبرگ کی سینئر قیادت کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں شدید غصہ اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں عبدالسلام فرید،چوہدری زبیراحمد چیچی ،میاں کاشف، چوہدری رفاقت، امتیاز اخوند، عا مراعوان، داؤدخان اور افضل خان شریک ہوئے آسٹریا کے مرکزی شہر ’’سالزبرگ‘‘ میں تحریک انصاف آسٹریا سالزبرگ کی سینئر قیادت اور کارکنوں نے اپنے جذبات کیا اور کہا کہ عمران نے اپنی قوم کی خاطر اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی اور انھوں نے بحیثیت وزیر اعظم پاکستان اپنے کردار اپنے عمل اور گفتار سے فرقوں صوبائیت اور لسانیت میں بٹی افراد کو ایک پاکستانی قوم بنا دیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے عمران خان کو کئی مرتبہ ملک سے باہر جانے کا کہا گیا مگر ہمارے لیڈر نے اپنی قوم کی خاطر موجودہ فسطائی حکومت کے ظلم و جبر کا سینہ تان کر مقابلہ کیا اور عوام کو اس فسطائیت سے آزاد ہونے کا شعور دیا۔ آسٹریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی عمران خان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کی پر زور مذمت کرتی ہے ۔ عمران خان نے قوم کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر قوم کو جگا دیا ہے اور گرفتار ہو گئے ہیں ۔ پاکستانی قوم کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلہ اور بھی بلند ہو گئے ہیں اور وہ عمران خان کی ایک آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہیں۔