لاہور ( خصوصی رپورٹر، جنرل رپورٹر ) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سیاحت، آثار قدیمہ و دستکاری آقائے سید عزت اللہ ضرغامی نے کہاہےکہ ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ کم سے کم دس لاکھ پاکستانی اور دو لاکھ ایرانی سیاح ایک دوسرے کے ملک جانے چاہئیں۔ وہ باہمی سیاحت کے فروغ کیلئے پاک ایران ٹورازم فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔