اوسلو(ناصراکبر)تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے پانچ اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ اورخطہ میں جاری ظالمانہ اقدام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ناروے کی پارلیمنٹ کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے سے قبل تحریک کشمیر ناروے اور فرینڈز آف کشمیر ناروے کے زیر اہتمام امن واک فار کشمیر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرتحریک کشمیر ناروےکےجنرل سیکرٹری چوہدری رفاقت علی، پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ،ادارہ منہاج القرآن ناروے کے نائب صدر مشتاق احمد، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، راجہ عاشق حسین، منور بٹ، محمد قاسم ، عمران مرزا، ارشدخلجی محمد سلیمان اور دیگر نے فروسٹ مسلم سینٹر مسجد سے ناروے پارلیمنٹ تک 13کلو میٹر پیدل چل کر پیغام دیا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کوپرامن احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے۔ شرکاء مارچ جب اسلامی کلچرل سینٹر پہنچے تو وہاں مسجد انتظامیہ نےان کا استقبال کیا اور ان کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا۔ مارچ شرکاء نے اسلامی کلچرل سینٹر میں نمازظہر ادا کی اور وہاں سے یہ امن واک اوسلو ایس سے جلوس کی شکل اختیار کرتے ہوئے ناروے پارلیمنٹ پہنچیں، وہاں پر تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ پرامن احتجاجی مظاہرے سے تحریک کشمیر ناروے کےصدرشاہ حسین کاظمی، ڈاکٹر مبشر بنارس، تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب، نارویجن پارلمینٹیرین فرودے یاکوبسن ،چوہدری اطہرعلی، عامرجاوید شیخ ،نارویجن پاکستانی سیاستدان صوفیہ رانااور دیگر نےخطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے انعام الحق سیٹھی نے اختتامی دعا کرائی، نارویجن پارلیمنٹ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی تنظیموں، پاکستانی وکشمیری کمیونٹیز سمیت تحریک انصاف ناروے کے سابق صدرچوہدری مدثر علی، خالد محمود چوہدری، پاک ناروے فورم کے سابق صدر وسیم شہزاد، طلعت محمود بٹ، راجہ مقبول، وقاص وحید، راجہ عاشق حسین،چوہدری زاہد اسلم، ملک پرویز، راجہ مدثر، بلال اکرم، محمد الطاف ،چوہدری راجہ اقبال، منشاء خان ، ناہید اسلم، محمد عطاچوہدری، جاویدچوہدری نظراور دیگر نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا یورپ اور ناروے کے درد دل رکھنے والے ہمدرد انسان مظلوم کشمیریوں کیلئے کھڑے رہیں گے اور اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، ہم اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کو مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم سے روکے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانےمیں اپنا کردار ادا کرے۔