• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے منی پور میں بھارت ماں کو قتل کیا ہے، راہول گاندھی کی مودی پر تنقید

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت کے حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے ہتک عز ت کے کیس میں سزا معطل ہونے کے بعد اپنی پہلی پارلیمانی تقریر میں ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی عدم دلچسپی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت دراصل عوام کے دل کی آواز ہے، اور اس آواز کا قتل آپ نے منی پور میں کیا اور بھارت ماں کا قتل کیا۔ آپ حب الوطن نہیں ہیں، آپ ملک کے غدار ہیں۔ آپ کے وزیر اعظم منی پور نہیں جا سکتے کیونکہ آپ نے ملک کا قتل کیا ہے، آپ بھارت ماں کے رکھوالے نہیں ہو، آپ بھارت ماں کے قاتل ہو۔ میں منی پور میں اپنی ماں کے قتل کی بات کر رہا ہوں۔

دنیا بھر سے سے مزید