لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم کے کوآڈینیٹر خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو ذمہ داری مجھے سونپی تھی اسے نبھانے کی بھرپور کوشش کی ، عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر لاہور انتظامیہ اور اداروں کا مشکور ہوں۔