ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ سے تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری خرم شہزاد قریشی نے ملاقات کی، سیکرٹری بورڈ نےڈاکٹر کلثوم پراچہ کووائس چانسلر کاچارج سنبھالنے پر مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی کو ایسی لیڈر کی ضرورت تھی جو اس کو انتظامی اور معاشی مسائل سے نکال سکے، اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں میرٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔