• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے 2 ججز کیخلاف الزامات، وکیل کی غیر مشروط معافی قبول

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے 2 ججز کیخلاف الزامات لگانیوالے وکیل کی غیر مشروط معافی قبول، امان اللہ کنرانی کیخلاف توہین عدالت کا معاملہ نمٹا دیا گیا ،تحریری حکم نامہ جاری،آئندہ سماعت 24اگست کو ہوگی ، تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی نے بلوچستان کے ایک سینئر وکیل، عبدالرزاق شرکے بہیمانہ قتل کے مقدمہ کی نو اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے سپریم کورٹ کے 2 ججز کیخلاف الزامات لگانے والے مقتول کے بیٹے کے وکیل امان اللہ کنرانی کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا معاملہ آگے چلانے کی بجائے نمٹا دیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید