بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان نے بالی ووڈ کے نئے ڈان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ کی تیسری انسٹالمنٹ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو بطور ڈان متعارف کروا دیا ہے۔
اس فلم کے حوالے سے رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن سے ہی ایسا کردار ادا کرنا ان کا ایک خواب تھا۔
اداکار کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُنہیں ’ڈان‘ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
سینئر اداکارہ زینت امان نے کمنٹ سیکشن میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’مبارک ہو، رنویر!‘
اُنہوں نے فلم ’ڈان 2‘ میں ایک سین کے دوران شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کے درمیان ہونے والے دلچسپ مکالمے کی طرف اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ میری دعا ہے کہ آپ کو اپنے ڈان کے لیے ایک قابل’جنگلی بلی‘مل جائے۔
یاد رہے کہ یہ ’ڈان‘ کا مشہور کردار سب سے پہلے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے 1978ء میں ادا کیا تھا اور پھر 2006ء اور 2011ء میں شاہ رخ خان نے بطور ڈان مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔